ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "press tv" سے نقل كيا ہے كہ تہران میں اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے طلاب كا احتجاجی اجتماع منعقد ہوا جس میں سعودی عرب كی بحرين كے داخلی امور میں مداخلت اور سعودی آرمی كا بحرينی عوام پر تشدد كے خلاف احتجاج كيا گيا۔
واضح رہے كہ مظاہرين نے بين الاقوامی برادری سے بحرينی حكومت كے وحشيانہ اور ظالمانہ اقدام پر خاموشی كو ختم كرنے كا بھی مطالبہ كيا۔ جب فروری 2011ء سے بحرينی انقلاب شروع ہوا تو عوام كی بہت بڑی تعداد آل خليفہ حكومت كے خلاف سڑكوں پر آگئی اور اپنے حقوق ، آزادی اور سياسی اصلاحات كا مطالبہ كرنا شروع كرديا جس كے جواب میں حكومتی سيكورٹی فورسز نے پر امن مظاہروں پر بد ترين تشدد كا سلسلہ شروع كيا جو آج تك جاری ہے۔
992626