آيرلينڈو ميوزيم میں اسلامی فنون كی نمائش

IQNA

آيرلينڈو ميوزيم میں اسلامی فنون كی نمائش

23:48 - April 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2312060
بين الاقوامی گروپ : ۲۵ اپريل كو امريكی رياست فلوریڈا كے "آيرلینڈو ميوزيم "میں دستاويزی فلم "اسلامی ہنر ؛ عالم غيب كا آئينہ" كی نمائش كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Orlando Sentinel»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۹۰ منٹ كے دورانیے پر مشتمل یہ دستاويزی فلم مقامی وقت كے مطابق شام ٦ بجے چلائی جائے گی ۔
واضح رہے کہ اسلامی ہنر پر فلمائی گئی یہ دستاويزی فلم ناظرين كو ۹ مسلمان ممالك كا تعارف كرواتے ہوئے ان ممالك کے حيرت انگيز معماری اور ہنر پر مشتمل ١۸۰۰ سالہ پرانے آثار كا جائزہ لے گی ۔
واضح رہے كہ اس دستاويزی فلم کو بننانے میں ۲ سال لگے ہیں اور امريكہ كی معروف آرٹسٹ "سوزن سرنڈن" اس دستاويزی فلم كی راوی ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ دستاویزی فلم "اسلامی ہنر ؛ علم غیب کا آئینہ" میں ایران ، مصر ، شام ، ترکی ، فلسطین ، اسپین ، مالی اور ہندوستان میں ہنر اور معماری کی دیدہ زیب تصاویر کی نمائش کی گئی ہے ۔
992631
نظرات بینندگان
captcha