آسٹريليا كے مسلمانوں كو حلال میڈيسن كی فراہمی

IQNA

آسٹريليا كے مسلمانوں كو حلال میڈيسن كی فراہمی

11:08 - April 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2312162
بين الاقوامی گروپ: پہلی بار سڈنی كے علاقہ لامبا كے میڈيكل سٹور نے مسلمانوں كيلئے حلال میڈيسن كا شعبہ كھول ديا ہے اس كے بعد مسلمان حلال میڈيسن استعمال كرسكیں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Muslim Village" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اس میڈيكل سٹور نے حلال میڈيسن كے روز بروز استعمال اور مسلمانوں كے مطالبہ پر حلال میڈيسن كا شعبہ كھول ديا ہے۔حلال میڈيسن ان دوائيوں كو كہتے ہیں جنہیں اسلامی اصولوں كے مطابق تيار كيا جاتا ہے۔
واضح رہے كہ حال ہی میں آسٹريليا میں حلال سرٹيفكيشن آرگنائزيشن "HCM" نے حلال میڈيسن كا جائزہ لينا شروع كيا ہے تاكہ حلال میڈيسن كو خصوصی ليبل جاری كيا جاسكے۔
992186
نظرات بینندگان
captcha