ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں سٹلائیٹ چينل "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے اس بيان میں اعلان كيا ہے كہ حزب "توحيد عربی" كے ہیڈكوارٹر پر بم دھماكہ ان فرقہ وارانہ منصوبوں كا حصہ ہے جن كے ذريعے لبنان اور ديگر ممالك كو ہدف بنايا جا رہا ہے ۔
اس بيان میں زور ديا گيا ہے كہ حزب اللہ اس دھماكے کی جس كا ہدف اور زمان ابھی تك مشكوك ہے ، پرزور مذمت كرتی ہے اور اس قسم كی مذموم حركات کا مقابلہ کرنے کے لیے حزب توحيد عربی میں فعال اپنے بھائيوں كی مکمل حمایت كا اعلان كرتی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ حزب اللہ نے تمام گروپوں اور تحريكوں سے اس قسم كے فرقہ ورانہ اقدامات كے مقابل پر كہ جن كا ہدف لبنان میں فرقہ ورايت كی آگ كو گرم كرنا ہے ، ہوشياری سے كام لينے كی اپيل كی ہے ۔
994518