فرمولا ۱ مقابلوں كے انعقاد كا نتيجہ /بحرين كے داخلی بحران میں شدت

IQNA

فرمولا ۱ مقابلوں كے انعقاد كا نتيجہ /بحرين كے داخلی بحران میں شدت

23:50 - April 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2313783
بين الاقوامی گروپ : منامہ كے خطيب آيت اللہ "شيخ عيسی قاسم" نے نماز جمعہ كے خطبوں کے دوران زور ديا ہے كہ آل خلفیہ نے فرمولا ١ كے انعقاد كے دوران عوام پر وحشانہ تشدد كے ذريعے ملك كے حالات كو مزید خراب كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے خبر رساں ايجنسی "اباء" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شہر "دراز" کی مسجد "امام صادق ﴿ع﴾" كے خطيب جمعہ اور بحرينی شيعوں كے قائد آيت اللہ "شيخ عيسی قاسم" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ حكومت آل خليفہ نے حفاظتی تدابير كو مزيد سخت کرتے ہوئے عوام كے قتل عام پر مشتمل اپنی جنون آميز پاليسيوں كو جاری ركھا ہوا ہے اور اب قيد و بند كی صعوبتیں برداشت كرنے والے "عبد الھادی الخواجہ" كو قتل كرنے كی كوشش كر رہی ہے ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ مسلسل تشدد کے ذریعے عبد الھادی الخواجہ کے قتل پر اصرار جبكہ ان كی غلطی صرف اتنی ہے كہ انہوں نے آزادی كے لیے آواز بلند كی ہے ، یہ امر حكومت كی جانب سے عوام كو مسلسل نظر انداز كیے جانے كا ايك نمونہ ہے ۔
994601
نظرات بینندگان
captcha