سعودی عرب میں فلسطين اور عراق كی مدد كرنا جرم ہے

IQNA

سعودی عرب میں فلسطين اور عراق كی مدد كرنا جرم ہے

22:32 - April 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2314620
ايك مصری خاتون نے انكشاف كيا ہے كہ سعودی عرب نے اسكے شوہر كو فلسطين اور عراق كی مالی امداد كے جرم میں ۴ سال سے قيد میں ركھا ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے كميونيكيشن انجينئر عبد اللہ الدمرداش كی زوجہ اسراء كمال عبد الرحمٰن نے كہا ہے كہ اس كا شوہر سال ۲۰۰۸ء سے ابھی تك بغير كسی جرم كے سعودی جيلوں میں مصيبتیں جھيل رہا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس كے شوہر كو گرفتار كرنے كے بعد سعودی سيكورٹی فورسز نے اس بھی مورد تفتيش قرار ديتے ہوئے فلسطين اور عراق كے بارے میں اس كے شوہر كا موقف جاننے كی كوشش كی ہے ۔
انہوں نے كہا كہ میں نے ہر كسی سے اپنے شوہر كی آزدی كے لیے درخواست يا كم از كم اس كا جرم معلوم كرنے كی كوشش كی ہے جبكہ رياض میں مصری سفارت خانے كی جانب سے ۳ ماہ بعد اطلاع دی گئی كہ ميرے شوہر كو سعودی بادشاہ كی اجازت كے بغير فلسطين اور عراق كی مالی امداد كے جرم میں گرفتار كيا گيا ہے اور سعودی عرب كے انسانی حقوق كے اداروں نے بھی اس كی تصديق كی ہے ۔
995964
نظرات بینندگان
captcha