فرانس ؛ "اسلامی اجتھاد" كے عنوان سے نشست كا اہتمام

IQNA

فرانس ؛ "اسلامی اجتھاد" كے عنوان سے نشست كا اہتمام

22:31 - April 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2314623
بين الاقوامی گروپ : ۲۹ اپريل كو بحيرہ روم اسلامی مطالعات سينٹر كی كوششوں سے فرانس كے شہر "مرسی" میں "اسلامی اجتھاد" كے عنوان سے علمی نشست كا اہتمام كيا جارہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "سفير نور" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نشست "اسلامی اجتھاد" كا انعقاد آج مقامی وقت كے مطابق صبح ١١ سے رات ۸ بجے تك بحيرہ روم اسلامی مطالعات سينٹرمیں كيا جائے گا ۔
واضح رہے كہ «عبدالحميد اشاق»، «صلاح‌الدين مستوی»، «هانی رمضان»، «طاهر مهدی»، «مصطفی براهيمی» و «عبدالعزيز الفوزان» وہ علماء ہیں جو اس نشست میں خطاب كے دوران حاضرين كے لیے اجتھاد اور اسلام میں اس كے مفھوم پر روشنی ڈالیں گے ۔
قابل ذكرہے كہ اس نشست كے ديگر پروگراموں میں ادارے كی فعاليتوں كے حوالے سے فلموں كی نمائش ، سوال و جواب كی محفل، حاضرين كی جانب سے ادارے كے مختلف حصوں كا دورہ اور مسلمان دانشوروں اور اساتيد كے ساتھ گفتگو وغير شامل ہیں ۔
995703
نظرات بینندگان
captcha