ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے امارات كی سركاری نيوز ايجنسی "وام" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايسسكو ادارے كی كوششوں سے یہ سيمينار اپنے مكمل نام " خيراتی اداروں اور غير سركاری تعليمی اداروں میں قرآنی تعليم كے طریقہ کار میں بہتری اور قرآنی علوم كی تدريس " كے ساتھ رباط میں منعقد كيا جائے گا جو ۴ مئی تك جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب كی وزارت اوقاف و تبليغ اس سيمينار كے انعقاد میں تعاون كر رہی ہے اور ايسسكو كے ۲۰ ركن ممالك كے نمائندے اس میں شركت كریں گے ۔
996012