ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، ۲۹ اپريل ايك تقريب كے دوران عراق كے شيعہ وقف بورڈ كی كوششوں سے بغداد كی الصدر سٹی میں مسجد النبی﴿ص﴾ كا افتتاح كيا گيا ہے۔
اسی طرح واضح رہے كہ افتتاحیہ تقريب كے دوران الصدر سٹی كے محکمہ اوقاف كے صدر نے اپنے خطاب كے دوران سابق آمر كی جانب سے شيعوں پر ظلم و ستم اور ان كی حقوق تلفی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اس مسجد كی تعمير كو ترقی کی جانب ايك اہم قدم قرار دیا ہے اور شيعہ وقف بورڈ كے سربراہ "صالح الحيدری" اور ديگرحكام كا جنہوں نے اس منصوبے كی تكميل میں ہر ممكنہ كوشش کی شكریہ ادا كيا اور ان كی قدردانی كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس مسجد كی تعمير شيعہ وقف بورڈ سے وابستہ انجينئرنگ كمپنی كے زير نگرانی مکمل دی گئی ہے جبكہ اس پر ٦۹۵ ملين عراقی دينار خرچ ہوئے ہیں۔
996390