پورے بحرين میں آزادی سرخ نام سے احتجاجی مظاہروں كا آغاز

IQNA

پورے بحرين میں آزادی سرخ نام سے احتجاجی مظاہروں كا آغاز

23:38 - April 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2315557
بين الاقوامی گروپ: آل خليفہ حكومت كے مخالف راہنماؤں پر مقدمہ چلانے كے ساتھ ہی بحرينی عوام نے آزادی سرخ كے نام سے احتجاجی مظاہروں كا آغاز كرديا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے بحرينی 14 فروری الائنس نے بحرين كے تمام شہروں اور محلوں میں آزادی سرخ كے نام سے احتجاجی مظاہرے شروع كرنے كا اعلان كيا ہے۔ اسی لئے آج صبح بحرينی انقلابيوں نے آزادی سٹریٹ جو بحرين كو سعودی عرب سے متصل كرتی ہے، كو بند كر ديا ہے اور ٹائروں كو آگ لگا دی ہے۔
ذرائع ابلاغ كے مطابق مظاہرين اور سعودی اور بحرينی سيكورٹی فورسز كے درميان جھڑپیں ہوئی ہیں جس سے آزادی سٹریٹ كو بند كر ديا گيا۔
آج كے مظاہرے میں بہت زيادہ سياسی اور قانونی شخصيات نے شركت كی اور دارالحكومت منامہ میں كورٹ كے سامنے احتجاج بھی كيا۔
ذرائع نے بتايا كہ آج آل خليفہ مخالف 14 سياسی راہنماؤں پر مقدمہ چلايا جائے گا ان میں سے عبدالہادی الخواجہ ہیں جس نے جيل میں 80 دن سے بھوك ہڑتال كر ركھی ہے۔ آج شيخ علی سليمان جميعت اسلامی الوفاق كے صدر كے علاوہ مختلف سياسی اور سماجی تنظيموں كے كاركنوں نے قيديوں سے يكجہتی كيلئے احتجاجی مظاہروں میں شركت كی ہے۔
996668
نظرات بینندگان
captcha