ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "today news" سے نقل كيا ہے كہ فيفا كے نئے معاون علی الحسين بن علی نے كہا كہ پردہ مسلمان خواتين كے لندن اولمپكس میں شريك ہونے كيلئے كوئی ركاوٹ نہیں ہے ليكن مسلمان خواتين كيلئے یہ ٹورنامنٹ موقع ہے كہ دنيا كو اپنے صلاحيتیں دكھا ئیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہمارے ماہرين اور ڈيزائنرز كا ايك گروپ خواتين كے نئے ڈيزائن بنا رہا ہے جو منظوری كے بعد كھيلوں كے مقابلوں میں استعمال ہوں گے۔
يادرہے كہ 2007 میں فيفا نے سيكورٹی مسائل كا بہانہ كركے مسلمان خواتين كے پردے كو ممنوع قرار ديا تھا۔ ليكن گذشتہ مہينے دوبارہ اس كی اجازت دی گئی كہ مسلم خواتين حجاب كے ساتھ مقابلوں میں شركت كرسكتیں ہیں۔
996911