ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "AFP" سے نقل كيا ہے فرانسيسی شہر نيس كے اطراف میں "كاروس قبرستان" پر گذشتہ صبح نامعلوم افراد نے حملہ كركے مسلمان فوجيوں كی قبور اور قبرستان كی ديواروں پر اسلام مخالف نعرے لگائے اور قبروں كی بے حرمتی كی۔ ان اسلام مخالف عناصر نے 9 قبروں پر صليب كے نشان بنائے اور "زندہ باد لوپن" اور "مسلمان كو نكالو" جيسے توہين آميز نعرے لكھے تھے۔
وزارت برائے فرانس كے سابق فوجيوں كے مشير مارك لافير گذشتہ روز عصر شہر نيس میں پہنچے۔ انہوں نے كہا اس حملے كو ناقابل قبول اور فرانس پر حملے كے برابر قرار ديا ہے۔ نكولس سركوزی نے بھی مسلمان فوجيوں كی قبروں پر حملے كی شديد مذمت كی اور اسے فرانسيسی تاريخ پر حملہ قرار ديا ہے۔
997334