ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق اس مجلے میں بچوں اور جوانوں كی تعليم اور تربيت میں احاديث نبوی(ص) كا كردار ، اسلامی اصول عقائد ، خداشناسی ، نماز نافلہ ، برائيوں سے اجتناب ، روز قيامت سے اميدواری ، اعتقادات ، بہائيوں كا مسلك اور روشیں ، يورپ میں اسلامی كی ترقی كا مستقبل اور توقعات جيسے مباحث اور موضوعات كو شامل كيا گياہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق میگزین كے نئے ایڈيشن میں قزاقستان اور وسطی ايشيا كے مفتی اعظم "شيخ محمد صادق محمد يوسف" كے مشورے اور نصيحتوں كو بھی منتشر كياگيا ہے ۔
قابل ذكرہے كہ یہ میگزین ازبكستان کے ساتھ ساتھ مركزی ايشيا اور روس میں بھی مشہور و معروف ہے ۔
997655