بوسنيا ؛ حج کے موضوع پر تصويری نمائش كا آغاز

IQNA

بوسنيا ؛ حج کے موضوع پر تصويری نمائش كا آغاز

23:58 - May 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2317311
بين الاقوامی گروپ : ۳۰اپريل كو بوسنيا كے شہر "سارايوو" كی آرٹ گيلری میں حج كے موضوع پر تصويری نمائش كا آغاز كيا گياہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) اطلاع رساں ويب سائیٹ «Islamic Art Magazine»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نمائش كے دوران حج كے مختلف مناسک كے ساتھ مكہ اور مدينہ كے مقدس مقامات كی تقريبا ايك ہزار سے زائد تصويریں منظر عام پر ركھی گئی ہیں ۔
واضح رہے كہ یہ تصاوير گزشتہ سال بوسنيا كے پانچ فوٹو گرافروں كے توسط سے لی گئی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نمائش كی افتتاحیہ تقريب بوسنيا میں سعودی سفير ، بوسنيا كی مسلمان علماء يونين كےصدر اور فوٹوگرافروں كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
997523
نظرات بینندگان
captcha