تھائی زبان میں فلم "كاروان سربلندی" كو پيش كيا گيا

IQNA

تھائی زبان میں فلم "كاروان سربلندی" كو پيش كيا گيا

23:52 - May 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2317322
فن و ثقافت گروپ: شامی پروڈيوسر ہاس الخطيب كی فلم كاروان سربلندی جو امام حسين (ع)كے سفر كربلا كے بارے میں ہے اسے تھائی زبان میں ڈب كركے گذشتہ روز تھائی لينڈ كے دارالحكومت بنكاك كے آرٹ گيلريز میں پيش كرديا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق فلم كاروان سربلندی دو گھنٹے پر مشتمل فلم ہے اور اس كی تھائی لينڈ كرنسی میں قيمت تين سو بھات ہے اور اس بنكاك كی شيعہ مسجد كے ثقافتی گروہ نے ڈب كيا ہے۔
فلم كاروان سربلندی حضرت امام حسين (ع)كے قافلہ كربلا كے بارے میں ہے اس نے كہا كہ قافلہ نے حركت كہاں سے شروع كی، كہاں ركا، قيديوں كے بارے وغيرہ كو قلم بند كيا ہے۔ عاشورا كے بعد اہل بيت(ع) پر ہونے والے مصائب كی تصوير كشی كی ہے۔ اس فلم كو بنانے كيلئے لبنان شام مصر اور ايران كے علماء سے اجازت لی گئی تھی۔
997534
نظرات بینندگان
captcha