ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Nigerian Observer News»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نمائش "اسلام : ايسا دين جس كی صحيح طور پر شناخت نہیں كی گئی " كے عنوان سے ۵ سے ۸ مئی تك جاری رہے گی ۔
واضح رہے كہ اس نمائش كے دوران دنيا بھر كے پبلشرز سينٹر كی جانب سے شائع ہونے والی ۸۵ ہزار سے زائد اسلامی كتابوں كی نمائش كی جائے گی جن میں ٦۵ ہزارسے زائد كتابیں تفسير قرآن ، احاديث نبوی﴿ص﴾ اور اسلامی فقہ كے مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نمائش كا پہلا مرحلہ سال ۲۰١١ء میں نائجيريا كے دارالحكومت آبوجا میں منعقد كيا گيا تھا ۔
998843