ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق درحالنكہ اكثر ممالك اسرائيل كے ساتھ گيس معاہدوں كے خاتمے پر مشتمل مصری فيصلے كو امن كے لیے خطرہ قرار دے رہے ہیں لیکن اسرائيلی حكام اس كو تجارتی مسئلہ قرار دے كر اس كی ڈپلومیٹك اہميت كو كم رنگ كرنے كی كوشش كر رہے ہیں اسی طرح پس پردہ انجام پانے والی دو طرفہ ملاقاتیں اسرائيلی كابينہ كے اس موقف پر سوالیہ نشان لگا رہی ہے كہ یہ مشکل سياسی نہیں بلكہ تجارتی ہے ۔
البتہ اسرائيلی وزير اعظم كے دفتر كی جانب سے كسی بھی اظہار نظر سے اجتناب كيا گيا ہے اور جرمن وزير خارجہ نے بھی مصری حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ اسرائيل كے ساتھ امن معاہدوں كی پاسداری كرتے ہوئے اس موضوع كو سياسی رنگ دينے سے پرہيز كریں ۔
998698