تل ابيب اورقاہرہ كے درميان پس پردہ مذاكرات كا نتيجہ كيا ہو گا؟

IQNA

تل ابيب اورقاہرہ كے درميان پس پردہ مذاكرات كا نتيجہ كيا ہو گا؟

23:53 - May 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2318095
بين الاقوامی گروپ : صیہونی حكام مصر اور اسرائيل كے درمیان حالیہ گيس تنازعے کو ايك تجارتی موضوع كے طورپر پيش كرنے كی كوشش كر رہے ہیں درحالنكہ پس پردہ چہل پہل كسی اور موضوع پر دلالت كر رہی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق درحالنكہ اكثر ممالك اسرائيل كے ساتھ گيس معاہدوں كے خاتمے پر مشتمل مصری فيصلے كو امن كے لیے خطرہ قرار دے رہے ہیں لیکن اسرائيلی حكام اس كو تجارتی مسئلہ قرار دے كر اس كی ڈپلومیٹك اہميت كو كم رنگ كرنے كی كوشش كر رہے ہیں اسی طرح پس پردہ انجام پانے والی دو طرفہ ملاقاتیں اسرائيلی كابينہ كے اس موقف پر سوالیہ نشان لگا رہی ہے كہ یہ مشکل سياسی نہیں بلكہ تجارتی ہے ۔
البتہ اسرائيلی وزير اعظم كے دفتر كی جانب سے كسی بھی اظہار نظر سے اجتناب كيا گيا ہے اور جرمن وزير خارجہ نے بھی مصری حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ اسرائيل كے ساتھ امن معاہدوں كی پاسداری كرتے ہوئے اس موضوع كو سياسی رنگ دينے سے پرہيز كریں ۔
998698
نظرات بینندگان
captcha