مصر ؛ نگران حكومت كے انحلال كی متضاد خبریں

IQNA

مصر ؛ نگران حكومت كے انحلال كی متضاد خبریں

23:53 - May 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2318098
بين الاقوامی گروپ : اس كے باوجود كہ طنظاوی كی جانب سے مصر كے پارليمانی سپيكر كو آئندہ چند دنوں كے دوران نگران حكومت ختم كرنے كا وعدہ ديا گيا ہے بعض سياستدانوں نے صدارتی انتخابات سے پہلے حکومت کے خاتمےسے متعلق متضاد بيانات جاری كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے فرانس كی نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اعتدال اور آزادی يعنی اخون المسلمين كی سياسی شاخ نے الجنزوری كی حكومت ختم كرنے كے لیے فوجی كونسل پر سب سے زیادہ دباؤ ڈال ركھا تھا اور آخر كار گزشتہ اتوار كو طانطاوی نے اس درخواست كو قبول کرنے کا اعلان کیا تھا ، ليكن منگل كے دن اخوان المسلمين كی جانب سےبریف کیا گیا كہ ابھی تك كوئی نيا فیصلہ سننے کو نہیں ملا اور ہم پہلے كی طرح انتظار كر رہے ہیں جبكہ گيند ابھی ان ﴿فوجی كونسل﴾ كے كورٹ میں ہے ۔
مصر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "جمہوری" نے لكھا ہے كہ یہ حكومت ختم كی جائے گی ليكن ابھی تک وزراء كی بہت كم تعداد من جملہ وزير خارجہ كو اپنے عہد سے معزول كيا گياہے ۔
998814
نظرات بینندگان
captcha