ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "aswataliraq" سے نقل كيا ہے عراق كے شہر كوفہ میں تحريك الصدر سے وابستہ شہريوں نے امريكی پادری ٹری جونز كی دوبارہ قرآن سوزی اورانٹر نیٹ میں اس كی تصوير شائع كرنے كے خلاف مظاہرے كئے ہیں۔ ان میں مظاہروں میں شريك عالم دين شيخ احمد الغز علی نے كہا ہم نے آج امريكی پادری كی دوبارہ قرآن سوزی كے خلاف مظاہرے كئے ہیں اور اس كی شديد مذمت كرتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا ٹری جونز نے یہ بزدلانہ اقدام اس لئے كيا ہے تاكہ دنيا كی مختلف ملتوں كے درميان تفرقہ ڈالے جس كی ہم شديد مذمت كرتے ہیں۔ انہوں نے كہا قرآن كريم ہمیں دلی محبت، صلح اور انسانی بھائی چارے كا پيغام ديتا ہے۔ ٹيری جونز كے اس اقدام سے اسلام مخالف اقوام كی تمام بين الاقوامی برادری اور انسانی حقوق كی تنظيموں كو مذمت كرنی چاہئے۔
999936