مسلمانوں كی قبور كی بے حرمتی ، فرانسوی شہريوں كی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

IQNA

مسلمانوں كی قبور كی بے حرمتی ، فرانسوی شہريوں كی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

23:53 - May 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2318935
بين الاقوامی گروپ : ۴مئی كو فرانس كے شہر"نيس" كے نواحی علاقے "كاروس" میں سينكڑوں مسلمان اور مسيحی شہريوں نے احتجاجی مظاہرے كا انعقاد كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «nicematin»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سينكڑوں مسلمان اور مسيحی شہريوں نے اسلام دشمنوں كی جانب سے مسلمان فوجيوں كی قبروں كی بے حرمتی كے خلاف شہر كی بلدیہ كے سامنے احتجاجی مظاہرہ كيا ہے ۔
فرانس میں حقوق بشر كے لیے كام كرنے والی تنظيموں اور اداروں كی كال پراجتماع میں شريك افراد نے نعرہ بازی كے ذريعے اسلام مخالف عناصر كے اس شرانگيز اقدام كی پرزور مذمت اور مسلمان شہريوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كا اعلان كيا ہے ۔
واضح رہے كہ مظاہرين نے بينرز اٹھا ركھے تھے جن پر "یہ كام دوبارہ تكرار نہیں ہونا چاہيئے" كی عبارتیں تحرير تھیں ،اسی طرح مظاہرين نے فرانس كی وزارت داخلہ سے ان شرپسند عناصر كے خلاف جلد از جلد كاروائی كرنے كا مطالبہ بھی كيا ہے ۔
1000189
نظرات بینندگان
captcha