ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الانتقاد"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے "١۴ فروری گرينڈ الائنس" نے اعلان كيا ہے كہ یہ دھرنا آج عصر كے وقت "سماہيج" ٹاؤن میں منعقد كيا جائے گا ۔
اس دھرنے میں شريك افراد آل خليفہ كی جيلوں میں قيد حكومت مخالف رہنماؤں بالخصوص وكيل "عبد الھادی الخواجہ" كی مكمل حمايت كا اعلان كریں گے ۔
اس رپورٹ كے مطابق ، ۴ مئی كو عوام نے مظاہروں كے دوران سياسی قيديوں كے ساتھ اظہار يكجہتی اور ملك كے اساسی قانون میں نئی اصلاحات كو نا قابل قبول قرار ديا ہے ۔
1000359