ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ادارے نے عرب ليگ اور اسلامی تعاون تنظيم سے مطالبہ كيا ہے كہ اقوام متحدہ كی سيكورٹی كونسل كے ساتھ قدس كے موجود بحران كے خاتمے اور اسرائيلی مظالم كی روك تھام كے لیے مشاورت كریں ۔
واضح رہے كہ ادارے كی جانب سے عرب اور اسلامی ممالك سے بھی فلسطينی عوام كی حمايت كے لیے خصوصی فنڈ قائم كرنے كی درخواست كی گئی ہے ۔
اس ادارے نے زور ديا ہے كہ صیہونیوں کی جانب سے فلسطينی گھروں کے انہدام کا اصل ہدف شہريوں كو بے گھر اور قدس چھوڑنے پر مجبور كرنا ہے ليكن فلسطينی عوام اپنے ويران شدہ گھروں كے پاس خيمے لگا كر ان مظالم كا مقابلہ كر رہے ہیں ۔
1000398