ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن"كی رپورٹ كے مطابق ، ۲١۲ صفحوں پر مشتمل مجلے كے دونوں شماروں كے ١۰۰۰ نسخے شائع كیے گئے ہیں جو فلسفہ ، عرفان ، ہنر اور ثقافت كے مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں جن میں سے "روحانی مثنوی میں مفہوم عشق كے جلوے" ، "تيموری دور میں فارسی اشعار كا انداز" اور "عمر خيام كی نظر میں تربيت " جيسے عنوان قابل ذكر ہیں ۔
اسی طرح ان دو شماروں میں "عرفانی اصطلاحات اور تعبيرات كی لغت" ، "دينا كی مہم ترين زبانوں كو سيكھنے كے طريقہ كار" ،"ادب اور زبان كے شعبہ میں شاہنامہ فردوسی كی تٲثير اور نفوذ" كے عنوان سے چند كتابوں كی بھی معرفی كی گئی ہے ۔
1000618