ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے شائع ہونے والے اخبار (الانتقاد) سے نقل كيا ہے كہ منامہ كے منطقہ "الدراز" كی مسجد امام صادق میں بحرين كے امام جمعہ آيت اللہ عيسی قاسم نے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا آل خليفہ كا بڑھتا ہوا تشدد اور بظاہر قانونی اصلاحات لوگوں كے ساتھ مذاق ہے اور ملت بحرين اپنی پر امن تحريك كو اپنے حقوق كی دست يابی تك جاری ركھے گی۔
انہوں نے كہا كہ آج حاكم نے ظلم كا نظام قائم كيا ہوا ہے اور سياسی پارٹيوں اور شخصيات كی دعوت كے باوجود مذاكرات پر آمادہ نہیں ہے انہوں نے كہا كہ آج ايك سال اوردو مہينے بحرين كے عوام انقلاب ہوچكے ہیں ايسا انقلاب روكنے كيلئے جس كو حكومت ہر طرح كے پر تشدد حربے استعمال كرچكی ہے ليكن یہ انقلاب اپنے مسلمہ حقوق كے حصول تك جاری رہے گا۔
1000135