لاہور میں "فاطمہ شناسی" اجلاس كا انعقاد

IQNA

لاہور میں "فاطمہ شناسی" اجلاس كا انعقاد

23:53 - May 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2318955
فكر و نظر گروپ: حضرت فاطمہ(س) كی سيرت اور شخصيت كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ لينے كيلئے 12 مئی 2012ء كو سالانہ فاطمہ شناسی اجلاس منہاج الحسين انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام منعقد ہورہا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حرشت فاطمہ زہراء(س) كی ولادت باسعادت كے موقع پر سالانہ فاطمہ شناسی اجلاس 12 مئی كو منعقد ہوگا جس میں حركت زہراء(س) كی سيرت كے مختلف پہلووں كا جائزہ ليا جائے گا۔ یہ اجلاس لاہور كے جوہر ٹاؤن میں ہوگا جس میں خواتين و حضرات كی بہت بڑی تعداد شركت كرے گی۔ منہاج الحسين انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ حجۃ الاسلام محمد حسين اكبر جنہوں نے اس اجلاس كے بارے میں بتايا كہ اس كا مقصد خواتين میں حضرت زہراء كی سيرت كو نمونہ عمل بنانا ہے، كيونكہ حضرت فاطمہ زہراء كا مقام اور مرتبہ بہت بلند ہے اور انہوں نے زندگی كے ہر پہلو میں خواتين كيلئے نمونہ عمل پيش كيا ہے۔
1000257
نظرات بینندگان
captcha