ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار "اليوم السابع" سے نقل كاو ہے مصر كی وزارت اوقاف كے باخبر ذريعہ نے اعلان كيا ہے یہ قرآن عطیہ شدہ تھا جسے وزارت اوقاف كی عمارت كی لابی میں محفوظ كيا گيا تھا كہ نامعلوم افراد نے چوری كرليا ہے۔
ذرائع نے بتايا كہ چوروں نے وزارت اوقاف كی عمارت كا مركزی دروازے كے تالا توڑ كر اس بڑے قرآن كو چوری كيا گيا ہے۔ وزارت اوقاف مصر كی عمارت كا سٹاف جب متوجہ ہوا تو اس وقت چور چيمبر كو توڑ كر قرآن چوری كركے لے گئے تھے۔ حكومت نے اس چوری كی تحقيقات شروع كردی ہیں۔ حكام كا كہنا ہے كہ یہ قرآن جمال عبدالناصر كو تحفہ پر ديا گيا تھا اس كی وفات كے بعد اسے واپس وزارت اوقاف كو دے ديا گيا۔
1000248