ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ lebanonfiles، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ وزارت داخلہ نے اٹارنی جنرل كے حكم سے انسانی حقوق كے لیے قائم ادارے كے سربراہ "نبيل رجب" كی گرفتاری پر مبنی خبروں كی تصديق كی ہے ۔
بحرينی وكيل "يوسف المحافظة" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ نبيل رجب كو بيروت سے واپسی اور ويكيلكس ويب سائیٹ كے بانی "جولين اسانج" كو ديئے گئے انٹريو كے بعد گرفتار كيا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ابھی تك گرفتاری كی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ليكن ان پر منامہ میں حكومتی پرمٹ كے بغير مظاہروں كی كال دينے كا الزام ہے ۔
1001202