فرانس میں "الكوثر"اسلامی مركز كا قيام

IQNA

فرانس میں "الكوثر"اسلامی مركز كا قيام

22:42 - May 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2320719
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے دارالحكومت "پيرس" میں مسلمانوں كی معرفی اور قرآنی تعليمات كی ترويج وتبليغ كے لیے اسلامی مركز "الكوثر" كا افتتاح كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «paris.alkauthar»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وقت الكوثر كی مختلف شاخیں دنيا كے مختلف ممالك میں فعاليت اور غير مسلم افراد كو اسلام كی جانب راغب کرنے کے لیے دين مبين اسلام كی تبليغ و ترویج کر رہی ہیں ۔
۲۰ مئی كو ايك نشست "عمل كی خاطر سيكھنا" كے ضمن میں اسلامی مركز الكوثر كی افتتاحیہ تقريب فرانس كے ممتازعلماء اور مفكرين كی موجودگی میں منعقد كی جائے گی اور اس تقریب میں شرکت کرنے والے افراد مركز كے اہداف اور اسلام كی مناسب تبليغ كے طريقہ كار كے لیے تجاويز پيش كریں گے۔
قابل ذكر ہے كہ مركز كی انتظامیہ نے مسلمان اور غير مسلم شہريوں كو دعوت دی ہے تاكہ اس تقريب میں شركت كے ذريعے مركز كی سرگرميوں كے بارے میں آگاہی حاصل كرنے کے ساتھ ساتھ مركز كے تعليمی كورسز میں شركت كے لیے اپنے ناموں كا اندارج كرا سکیں ۔
1002226
نظرات بینندگان
captcha