اردن ؛ خواتين كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كے لیے ۲۶ ممالك كی اظہار آمادگی

IQNA

اردن ؛ خواتين كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كے لیے ۲۶ ممالك كی اظہار آمادگی

22:45 - May 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2320732
بين الاقوامی گروپ : اردن كی وزارت اوقاف و اسلامی امور نے خواتين كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كے لیے ۲۶ ممالك كی جانب سے اظہار آمادگی كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) اردن سے نكلنےوالے اخبار "الدستور" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ غير ملكی نمائندوں كے لیے "كريم ہاشمی" سےموسوم خواتين كے ساتویں بين الاقوامی حفظ ، قرأت اور تفسير قرآن مقابلوں میں شركت كی آخری مہلت آج ۶ مئی كو ختم ہو گئی ہے ۔
اردن كے وزير اوقاف و مذہبی امور نےخيال ظاہر كيا ہے كہ مہلت كے اختتام تك ۳۸ عرب اور اسلامی ممالك میں سے ۲۶ مملك نے شركت كے لیے آمادگی كا اعلان كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ یہ مقابلے تين شعبوں "حسن قرأت كے ساتھ قرآن كا مكمل حفظ اور تفسير" ،"حسن قرأت كے ساتھ قرآن كے ۲۰ جزء كا حفظ " اور "حسن قرأت كےساتھ ۱۳ جزء كا حفظ" میں منعقد كیے جائیں گے ۔
1000831
نظرات بینندگان
captcha