تيونس میں شيخ قرضاوی كی گرفتاری كا مطالبہ

IQNA

تيونس میں شيخ قرضاوی كی گرفتاری كا مطالبہ

13:12 - May 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2322702
بين الاقوامی گروپ: قطر كے عالم دين شيخ يوسف قرضاوی كے تيونس میں داخلہ پر انسانی حقوق كے كاركن نے مسلمانوں كے درميان تفرقہ افكنی كا الزام لگاتے ہوئے قرضاوی كی گرفتاری كی درخواست دے دی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "businessnews" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ چھ مہينے پہلے متحدہ عرب امارات كی پريس نے قرضاوی كے بارے خبردار كيا تھا كہ وہ ملكی معاملات میں مداخلت كررہا ہے اس لئے گرفتار كيا جائے اب تيونس كے معروف وكلاء نے بھی كورٹ میں عالمی مسلمان علماء يونين كے صدر كے خلاف درخواست دائر كی ہے۔
تيونس كے وكيل نے الزام لگايا كہ شيخ قرضاوی مسلمانوں كے درميان تفرقہ ڈالنے كيلئے فرقہ وارانہ تقريریں كررہا ہے اس لئے اسے گرفتار كيا جائے۔
انہوں نے كہا قرضاوی جب تك تيونس میں ہے اسے جيل میں ركھا جائے اور اسے ملك فرار نہ ہونے ديا جائے۔
1003700
نظرات بینندگان
captcha