سعودی ججوں پرسماجی ويب سائٹوں كے استعمال كی پابندی

IQNA

سعودی ججوں پرسماجی ويب سائٹوں كے استعمال كی پابندی

13:28 - May 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2322715
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے وزير قانون نے سعودی ججوں پر سماجی ويب سائیٹوں كے استعمال كی پابندی كو انسدادی كاروائی قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كے وزير قانون "محمد العيسی" نے كہا ہے كہ ججوں پر پابندی جس كو شديد ردعمل اور مخالفتوں كا سامنا كرنا پڑا ہے ، عدلیہ كے تحفظ اور مزيد استقلال كے لیے لگائی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ وزير قانون كے یہ بيانات انٹرنیٹ پر سماجی ويب سائٹوں كے استعمال كی صورت میں ججوں كو عہدوں سے ہٹانے پر مشتمل دھمكيوں كے كچھ دن بعد منظر عام پر آئے ہیں ۔
سعودی ججوں نے زور ديا ہے كہ وزير قانون كی دھمكی اور فيصلہ عدلیہ كی شان كے خلاف ہے ۔
1003705
نظرات بینندگان
captcha