بحرين كے شيعہ رہبر كے خلاف آل خليفہ كی دھمكيوں كی مذمت

IQNA

بحرين كے شيعہ رہبر كے خلاف آل خليفہ كی دھمكيوں كی مذمت

22:26 - May 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2322874
بين الاقوامی گروپ: بحرين كی سياسی اور مذہبی تنظيموں نے اپنے بيانات میں ملك كے وزير اعظم كی طرف سے آيت اللہ شيخ عيسی قاسم كو دھمكياں دينے پر مذمت كی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "resaltona" سے نقل كيا ہے دمستان قصبہ كے رہائشيوں نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس كا عنوان "دمستان كے آزاد لوگ" تھا جس میں بحرين كے وزير اعظم خليفہ بن سليمان آل خليفہ كی طرف سے آيت اللہ شيخ عيسی قاسم كو دھمكياں دينے كی شديد مذمت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا شيخ عيسی قاسم كی توہين كی وجہ سے ملكی سالميت خطرے میں پڑ جائے گی، ہم وزير اعظم كے اس اقدام كی مذمت كرتے ہیں۔ اس طرح تحريك صدر كے رہبر مقتدی صدر نے بھی خليفہ بن سلمان كی دھمكيوں كی مذمت كرتے ہوئے كہا آيت اللہ شيخ عيسی قاسم كی توہين ملت بحرين كی توہين ہے۔ مراجع كرام اور شريف انسان كی توہين جس كی ہم مذمت كرتے ہیں۔ بحرين كی مسلم علماء كونسل نے بھی اس كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ آل خليفہ حكومت كی بحرين انقلاب ختم كرنے كی ہر كوشش ناكام ہوگی۔
1003877
نظرات بینندگان
captcha