عراق میں دوسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

عراق میں دوسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

22:43 - May 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2322880
بين الاقوامی گروپ: عراق كے دارالحكومت بغداد میں شعبان كے مہينے میں دوسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلے منعقد ہوں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق شہيد دوم انسٹی ٹيوٹ سے وابستہ انجمن قرآن كے ڈائريكٹر اور دوسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی انتظامی كمیٹی كے صدر شيخ مازن الساعدی نے حضرت رقیہ﴿س﴾ قرآنی انسٹی ٹيوٹ كے ساتھ ملاقات میں اعلان كيا یہ بين الاقوامی مقابلے شعبان میں منعقد ہوں گے۔
یہ ملاقات ايران كے مقدس شہر قم میں ہوئی۔ جس میں ان مقابلوں كے انعقاد كے بارے میں بات چيت ہوئی۔ ياد رہے كہ ان بين الاقوامی مقابلوں كا پہلا دور عراق میں گذشتہ سال منعقد ہوا تھا جس میں 16 اسلامی ممالك كے نمائندوں نے شركت كی تھی۔
1002769
نظرات بینندگان
captcha