ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سروے رپورٹ كے مطابق يورپ میں پھيلنے والی اسلام فوبيا كی لہر كے بعد ہالينڈ كے معاشرے میں مسلمانوں كے خلاف مذہبی تعصبات میں نماياں اضافہ ہوا ہے ۔
اس سروے میں شركت كرنے والے ۸۵ فيصد افراد اس بات كے معتقد ہیں كہ حكومت ہالينڈ كی جانب سے دوسرے غير ملكی مہاجرين كے مقابلے میں مسلمانوں كے ساتھ امتيازی سلوك روا ركھا جا تا ہے ۔ جبكہ دو فيصد افراد نے اس طرح كے امتيازی سلوك كے بارے میں اظہار لا علمی كيا ہے اور ۴۰ فيصد افراد كی رائے كے مطابق ہالينڈ میں مسلمان مہاجروں كے ساتھ اچھا سلوك كيا جاتا ہے ۔
1005085