آيت اللہ عيسی قاسم كی بے حرمتی كے خلاف بحرينی عوام كے مظاہرے

IQNA

آيت اللہ عيسی قاسم كی بے حرمتی كے خلاف بحرينی عوام كے مظاہرے

14:06 - May 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2324707
بين الاقوامی گروپ: بحرين كے دارالحكومت منامہ كے منطقہ الدراز میں نماز جمعہ كے بعد گذشتہ روزعوام نے آيت اللہ عيسی قاسم كی بے حرمتی كے خلاف مظاہرے كئے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "ریڈيو نور" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ مظاہرے منطقہ الدراز كی امام صادق مسجد كے سامنے شروع ہوئے ان میں وزير اعظم كی آيت اللہ عيسی قاسم كو دھمكياں دينے كی مذمت كی گئی۔
مظاہرين نے ان دھمكيوں اور بے حرمتی كے خلاف نعرے لگائے گئے اور كہا شيخ قاسم كی توہين كے سامنے پوری بحرين كی ملت كھڑی ہے۔ مظاہرين نے كہا آيت اللہ عيسی قاسم نے آل خليفہ كے سامنے كلمہ حق بلند كيا اور اپنی شرعی ذمہ داری پوری كی۔ اسی طرح 14 فروری الائنش نے گذشتہ روز آل خليفہ حكومت كی جيلوں میں قيد سياسی قيديوں كی رہائی كيلئے مظاہرہ كيا اور حكومت سے سياسی قيديوں رجب نبيل كی رہائی كا بھی مطالبہ كيا ۔
دوسری رپورٹ كے مطابق ہيومن رائٹ كميشن نے بھی ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں آل خليفہ حكومت سے مظالبہ كيا كہ بحرين پر امن مظاہرين پر تشدد بند كرے، انسانی حقوق كی پامالی كو ختم كریں، جيلوں میں سياسی قيديوں پر بھی تشدد ختم كيا جائے۔
1005566
نظرات بینندگان
captcha