مسلم نمائندوں كی جانب سے فلسطينی قيديوں كی رہائی كا مطالبہ

IQNA

مسلم نمائندوں كی جانب سے فلسطينی قيديوں كی رہائی كا مطالبہ

14:43 - May 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2325642
بين الاقوامی گروپ : مسلم نمائندوں كی بين الاقوامی يونين (IFIP) نے ۴ دن تك جاری رہنے والی سالانہ نشست كے دوران اسرائيلی جيلوں میں قيد فلسطينيوں كی جلد از جلد رہائی كا مطالبہ كياہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسلم نمائندوں کی بین الاقوامی يونين نے اقوام متحدہ اور بين الاقوامی اداروں سے گزشتہ كئی دنوں سے بھوك ہڑتال كے ذريعے صیہونی جيلوں كے قوانين پر احتجاج كرنے والےفسلطينی قيديوں كی نجات كے لیے جلد از جلد اقدام كرنے كی اپیل کی ہے ۔
مسلم نمائندوں كی بين الاقوامی يونين نے اپنی سالانہ نشست كے دوران اسرائيلی جيلوں می بھوك ہڑتال كرنے والے قيديوں اور قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير كا جائزہ ليا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ بيان كے آخر میں يونين نے فلسطينی قيديوں بالخصوص فلسطين كے پارليمانی سپيكر "عزيز الدويك" كی رہائی كا مطالبہ كيا ہے ۔
1006841
نظرات بینندگان
captcha