ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "لوفيگارو"نیٹ ور ك سے نقل كيا ہے الجزائر كی اسلام پسند جماعت حزب عدالت و توسعہ كے رہنما عبداللہ جبلہ نے جمعہ كے دن ہونے انتخابات میں حزب اقتدار كی جيت كو مسترد كرتے ہوئے كہا ہم ان انتخابات كے نتائج كو نہیں مانتے۔
انہوں نے مزيد كہا الجزائری حكام نے تبديلی كے دروازے كو انتخابات میں دھاندلی كے ذريعہ بند كرديا اورعوام كيلئے وہی راستہ چھوڑا ہے جو تيونسی عوام نے اختيار كيا تھا۔ حزب عدالت اور توسعہ كے نامزد اميدواروں پارليمنٹ كی 462 كرسيوں میں سے فقط سات كرسی جيتی ہیں اور حزب حاكم نے انتخابات میں اكثريت كرلی ہے۔
1007458