ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «secours-islamique»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كے اسلامی امداد نامی خيراتی ادارے نے اپنی سرگرميوں كے بارے میں آگاہی اور شہريوں كو دنيا بھر میںادارے كی امدادی كاروائيوں سے آشنا كرنے كے لیے فرانسوی زبان میں مجلے"انسانی سيارہ" كا پہلا شمارہ شائع كرديا ہے ۔
مذكورہ مجلہ جس كو شہريوں كے درميان مفت تقسيم كيا گيا ہے گزشتہ بيس سال كےدوران ۳۰ سے زائد ممالك میں ادارے كی سرگرميوں كا تعارف اور ادارے كے مالی وسائل كی كمی پوری كرنے كے طريقہ كار كی تفصيلات جيسے مختلف موضوعات پر مشتمل ہے ۔
واضح رہے كہ اسلامی امداد نامی غير سركاری ادارے نے سال ١۹۹١ء میں اپنے كام كا آغاز كيا ہے اوراس وقت۳۰ سے زائد ممالك میں فعاليت كر رہا ہے ۔ اس اسلامی ادارے نے ذمہ داری كا احساس ، رسك قبول كرنا ، احترام ، اور فكری استقلال كو اپنے بنيادی فريم ورك كا حصہ قرار ديا ہے ۔
1007631