حضرت رقیہ(ع) قرآنی سينٹر كے انچارج "عبد الجليل المكرانی" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا ہے كہ ۱۲ مئی كو سعودی عرب ، بحرين ،عراق اور ايران سے تعلق ركھنے والے بين الاقوامی قاريوں اور حفاظ كرام كی شركت كے ہمراہ شروع ہونے والے مقابلے ۱۳ مئی كو اختتام پزير ہو گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ یہ مقابلے سيدہ زہرا(ع) كی ولادت كے موقع پر منعقد كیے گئے تھے اسی طرح مختلف مناسبتوں سے دينی اور قرآنی پروگراموں كا انعقاد حضرت رقیہ(ع) قرآنی سينٹر كی سرگرميوں كا حصہ ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اختتامیہ تقريب كے دوران كامياب شركاء كے درميان انعامات تقسيم كرنے كے ساتھ ساتھ مركز میں زير تعليم قاريوں اور حفاظ كرام كو بھی اعزازیہ اسناد اور انعامات ديئے گئے ہیں ۔
1007951