بحرين كی آزادی اور خود مختاری پر تجاوز كسی صورت بھی جائز نہیں ہے

IQNA

بحرين كی آزادی اور خود مختاری پر تجاوز كسی صورت بھی جائز نہیں ہے

22:09 - May 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2328461
بين الاقوامی گروپ : بحرين كی اسلامی جماعت "الوفاق" نے بحرين كی آزادی اور خودمختاری پر ہر قسم كے تجاوز كو رد كرتے ہوئے اعلان كياہے كہ اس قسم كے اقدام كسی صورت بھی جائز نہیں ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی جماعت "الوفاق" نے ايك بيان كے ذريعے زور ديا ہے كہ اقوام متحدہ كی قراردادوں اور عوام كے عزم و ارادے كی بنياد پر بحرين كو مستقل عربی اور اسلامی ملك محسوب كيا جاتا ہے اور ہم اس مسئلے میں كسی قسم كے سوال كو قبول كرنے لیے تيار نہیں ہیں ۔
الوفاق نے اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہ بحرين كی آزادی میں كسی قسم كے شك اور ترديد كو قبول نہیں كيا جائے گا واضح كيا ہے كہ بحرينی عوام نے ملك كی سرزمين اور پانيوں پر اپنی خودمختاری كا حتمی اعلان كر ديا ہے اور ملك كی شيعہ سنی عوام كو ہی دوسرے ممالك كے ساتھ اتحاد كرنے يا نہ كرنے كا حق حاصل ہے ۔
1010590
نظرات بینندگان
captcha