ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی جماعت "الوفاق" نے ايك بيان كے ذريعے زور ديا ہے كہ اقوام متحدہ كی قراردادوں اور عوام كے عزم و ارادے كی بنياد پر بحرين كو مستقل عربی اور اسلامی ملك محسوب كيا جاتا ہے اور ہم اس مسئلے میں كسی قسم كے سوال كو قبول كرنے لیے تيار نہیں ہیں ۔
الوفاق نے اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہ بحرين كی آزادی میں كسی قسم كے شك اور ترديد كو قبول نہیں كيا جائے گا واضح كيا ہے كہ بحرينی عوام نے ملك كی سرزمين اور پانيوں پر اپنی خودمختاری كا حتمی اعلان كر ديا ہے اور ملك كی شيعہ سنی عوام كو ہی دوسرے ممالك كے ساتھ اتحاد كرنے يا نہ كرنے كا حق حاصل ہے ۔
1010590