مصيبت ڈے پر فلسطينيوں كے مظاہرے / اسرائيلی پرچم نذر آتش

IQNA

مصيبت ڈے پر فلسطينيوں كے مظاہرے / اسرائيلی پرچم نذر آتش

14:04 - May 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2329064
بين الاقوامی گروپ: ہزاروں فلسطينيوں نے گذشتہ روز 15 مئی "فلسطين پر قبضہ كے دن" مصيبت ڈے كا نام ديا ہے مظاہرے كئے اور اسرائيلی پرچم نذر آتش كيا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اردن سے شائع ہونے والے اخبات "الرای" سے نقل كيا ہے كہ دريائے اردن كے مغربی كنارے اور غزہ كی پٹی كے فلسطينيوں نے مصيبت ڈے كی مناسبت سے مظاہرے كئے۔ اسی طرح "رام اللہ" میں مظاہرين نے ايك منٹ كی خاموشی اختيار كی۔ فلسطين اتھارٹی كی دعوت پر فلسطينيوں نے ہاتھوں میں پرچم اور پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر ان كے گاؤں كے نام لكھے ہوئے تھے جن كے رہائيشيوں كو 1948ء میں نكال ديا گيا تھا۔
رپورٹ كے مطابق اس موقع پر رام لاللہ اور بيت المقدس میں فلسطينی جوانوں اور صیہونی سيكورٹی فورسز كے درميان جھڑپیں ہوئیں جس میں 17 افراد زخمی ہوئے۔ اسی طرح شہر الخليل كے ہزاروں فلسطينيوں نے اس دن كی مناسبت سے مظاہرے كئے اور اسرائيلی پرچم نذر آتش كيا۔
1009266
نظرات بینندگان
captcha