امريكہ ؛ "قرآنی معجزے" كے عنوان سے نمائش كا انعقاد

IQNA

امريكہ ؛ "قرآنی معجزے" كے عنوان سے نمائش كا انعقاد

18:39 - May 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2329267
بين الاقوامی گروپ : امريكی رياست كليفرونيا كے شہر "سانٹا كلارا" كے مركزی پارك كی لائبريری میں "قرآنی معجزے" كے عنوان سے نمائش منعقد كی جارہی ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Santaclara Weekly»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكہ میں اسلامی ہنر نمائش فاؤنڈيشن (IAE) كی بانی نبيلہ رضا سجاد نے جو اس نمائش كی نگرانی كر رہی ہیں اعلان كيا ہے كہ اس نمائش میں امريكی مسلمانوں كے ۵۰ سےزائد فن پاروں كو منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
۲ اپريل سے سانٹاكلارا میں شروع ہونے والی یہ نمائش ۳۰ مئی تك جاری رہے گی ۔
نبيلہ سجاد نے اعلان كيا ہے كہ اس نمائش كا ہدف اسلامی ہنر كو قديمی روايتی ہنر كے طور پر پيش كرنا ، مسلمان ہنرمندوں كے فن پاروں كی نمائش اور گزشہ زمانوں سے اب تك اسلامی ہنر كے سفر كی شناخت كرانا ہے ۔
1011049
نظرات بینندگان
captcha