ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ"وام" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں "جايزہ دبئی" كے چيف آرگنائزر"ابراہيم بن محمد بو ملحہ" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ مقابلوں كا یہ مرحلہ "جميرا" كی مسجد "فاروق عمر بن خطاب" میں نماز مغربين كے بعد شروع ہو گا ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ یہ پانچ روزہ مقابلے ۲۴ مئی تك جاری رہیں گے ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ ۲۳ مئی كو آئمہ جماعت بھی ان مقابلوں میں حصہ لیں گے جبكہ زيبا ترين اذان كا مقابلہ بھی اسی دن منعقد كيا جائے گا ۔
1010989