ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوزچينل سے نقل كيا ہے حزب امت اسلامی كی سپريم كونسل كے ركن شيخ محمد بن سعد آل مفرح نے كہا كہ سعودی حكومت اور امريكا يمن كے پرامن انقلاب كے مقابلے میں اكٹھے كھڑے ہیں۔ حكومت كےاس اقدام سے سعودی ملت كو مشكل میں ڈال ديا گيا ہے كيونكہ سعودی ملت يمن كے عوام پر ظلم كے خلاف ہے ۔
شيخ محمد بن سعد نے كہا سعودی حكومت كے يمنی عوام كے خلاف غير ذمہ دارانہ اور غير اخلاقی اقدامات بتا رہے ہیں كہ سعودی عرب كی ملت يمن كے عوامی انقلاب كی حامی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا يمنی عوام پر امريكی سعودی سازش كے خلاف خبردار رہنا چاہیے كيونكہ یہ سازش اسی لیے كی جا رہی ہے تاكہ يمنی عوام كو ان كے بنيادی حقوق اور آزادی سے محروم كياجاسكے ۔
1012027