ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے ۔IRIB كے سربراہ عزت اللہ ضرغامی نے آيت اللہ العظمی سيد علی سيستانی سے ملاقات میں مسلم دنيا میں وحدت كے استحكام اور اسلامی تعليمات كی اشاعت كے مختلف پہلوئوں كا جائزہ ليا۔
عزت اللہ ضرغانی نے ايران ٹی وی اور ریڈيو چينلز كی سرگرميوں كی رپورٹ پيش كی ۔آيت اللہ العظمی سيد علی سيستانی نے اس ملاقات پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئےIRIB كے تمام حكام اور ملازمين كے لیے كاميابی كی دعا فرمائی انہوں نے كہا كہ IRIB كی بہت بڑی ذمہ داری یہ ہے كہ مغربی ذرائع ابلاغ كے زہريلے پراپيگنڈے كا موثر جواب دے اور مسلمانوں كے درمياں تفرقہ ڈالنے والوں كی كوششوں كو ناكام بنائے۔
1011956