اجتماعی قرارداد معاشرے میں دين كا خلا پورا كرنے سے عاجز ہے

IQNA

خرمشاد :

اجتماعی قرارداد معاشرے میں دين كا خلا پورا كرنے سے عاجز ہے

23:48 - May 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2330235
فكر و علم گروپ : اخلاق كی ترويج دين كے بغير امكان پذير نہیں ہے چونكہ ماڈرن اور سيكولر معاشرے اجتماعی قرارداد كو دين كی جگہ دينے كے باوجود اخلاقی معاشرہ قائم كرنے میں بے بس رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق كے گن كے سربراہ محمد باقر خرمشاد نے اپنے ايك بيان میں اس مطلب پر زور ديتے ہوئے كہ دين ، روحانيت اور اخلاق كی بقا ايك دوسرے سے منسلك ہے ؛ مزيد كہا : روحانيت سے اخلاقی ترقی ہوتی ہے اور اخلاق سے روحانی ترقی ہوتی ہے اور اخلاق كی ترویج دين كے بغير ممكن نہیں ہے اور ماڈرن يورپين معاشروں كی دين اور روحانيت سے دوری ان كے معاشروں كے كھوكھلے ہونے كا باعث بنی ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : آج انسانيت افراط و تفريط سے دور ايك اعتدال پسند دينی معاشرے كی خواہاں ہے كہ جس میں مادی ضروريات بھی پوری ہوں اور انسانی كمالات بھی پروان چڑھیں ۔
1007978
نظرات بینندگان
captcha