ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ کے شعبہ " افریقا" کی رپورٹ کے مطابق ، جامعة المصطفی ﴿ص﴾العالمیة شعبہ مڈگاسکر کی جانب سے تكريم زن كا دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب عالمی ولایت نیٹورک کے سربراہ اورحضرت ولی عصر﴿عج﴾ تحقیقاتی سینٹر کے انچارج"آیت اللہ حسینی قزوینی" ، جامعة المصطفی العالمیة شعبہ مڈگاسکر کے انچارج حجت الاسلام المسلمین"اسماعیل پیرنیا" ، انصار اہل بیت ﴿ع﴾ ادارے کے سربراہ "شیخ آدم" ، شہر ماجونگا کے ریڈیو اسٹیشن کے انچارج " شیخ عبد الرحمان "، شہر ٹولیارا کے ریڈیو اسٹیشن کے انچارج " شیخ جعفر " اور مڈگاسکر کی ٦۰ نمایاں شخصیات کے ساتھ ساتھ مدرسے کے طلباء کی موجودگی میں منعقد کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ تقریب کے آغاز میں سید قزوینی نے اسلام میں عورت کے مقام ، اولاد کی تربیت میں عورت کی براہ راست تاثیر اور سیدہ زہرا﴿ع﴾ کے اخلاقی فضائل کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا ہے ۔
1012560