لندن سيمينار میں امت كے اہداف پایہ تكميل تك پہنچانے میں رہبر كے كردار كا جائزہ

IQNA

لندن سيمينار میں امت كے اہداف پایہ تكميل تك پہنچانے میں رہبر كے كردار كا جائزہ

23:52 - May 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2330244
بين الاقوامی گروپ : حضرت امام خمينی (رہ) كی تئيسویں برسی كی مناسبت سے برطانیہ کا اسلامی مركز ۲جون کو اہداف امت كے حصول میں رہبر كے كردار كا جائزہ كے عنوان سے ايك سيمينار منعقد كرے گا ۔
عراق کے قرآنی محقق ، سپریم اسلامی کونسل کے رکن اور لندن یونیورسٹی میں شعبہ عربی ادب کے استاد "علی رمضان الاوسی" نے ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ کے ساتھ گفتگو کے دوران اعلان کیا ہے کہ یہ کانفرنس اسلامی مرکز کی ماہانہ کانفرنسوں کے سلسلے کا حصہ ہے جو ۲ جون بروز ہفتہ ، مقامی وقت کے مطابق شام ۷ سے رات ۹ بجے تک مرکز میں منعقد کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا : ہم امام خمینی ﴿رہ﴾ کی قیادت میں رونما ہونے والے اسلامی انقلاب کے بعد اسلامی جمہوری ایران میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور یہ با ایمان قوم امام خمینی ﴿رہ﴾ کی قیادت مین اتحاد ، یکجہتی اور فداکاری کا عظیم نمونہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تمام مشکلات اور سازشوں کو بھی شکست دسے دوچار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔

1012310
نظرات بینندگان
captcha